کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی ناقص حکمت عملی ایک دن کی بارش نے کارکردگی کا پول کھول دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی ناقص حکمت عملی ایک دن کی بارش نے کارکردگی کا پول کھول دیا، تجاوزات کا نام نہاد آپریشن، نکاسی آب کے نالوں سے کچرا نہ اٹھانے پر دوبارہ کنٹونمنٹ حدود میں سیلابی ریلے کا منظر، تعمیرات کے نقشہ منظوری کے بعد موقع پر پلاٹ کی تحقیق کئے بغیر نقشہ منظور کرکے عوام الناس کو مشکلات سے دوچارکر دیا، ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کی کنٹونمنٹ حدود بلال ٹاوَن، سپلائی ایوب میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر مضافاتی علاقوں میں جہاں تک کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے زیر کنٹرول علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر عوام الناس کو لوٹا جانے لگا کنٹونمنٹ اپنی غلطی پٹواریوں پر ڈال کر اپنی جان چھڑانے میں مصروف ہے جبکہ نقشہ کی منظوری موقع کی مناسبت سے پٹواری کا کوئی تعلق نہیں بنتا کیونکہ پٹواری حلقہ موقع پر اراضی کی پیمائش اور ریکارڈ کے مطابق فرد جمعبندی جاری کرنے کا مجاز ہے جبکہ کینٹ بورڈ ایبٹ آباد میں درجنوں انسپکٹر جو کہ دفتروں میں بیٹھ کر بھاری نظرانے وصول کرکے بغیر کسی تحقیق اور موقع کی مناسبت سے لا علم رہتے ہیں جنہیں تعمیرات کے نام پر بھاری رشوت کی طلب رہتی ہے اور نکاسی آب سمیت گلیاں و راستہ پختگی کے نام پر عوام کو دھوکہ دے کر ہزاروں روپے مکینوں سے وصول کررہے ہیں موقع پر کنٹونمنٹ حدود ڈسٹرکٹ کونسل ایرا سے بھی بدتر نقشہ پیش کر رہا ہے اعلی حکام آئے روز برساتی پانی کی نکاسی سمیت آئے روز کے سیلابوں میں مکینوں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد سے نقصان کی رقم وصول کرکے متاثرین کو معاوضہ کے طورپر ادا کریں یادرہے کہ کنٹونمنٹ حدود کی آبادی میں قانونی مشاورت کیلئے سر جوڑلئے ہیں جو کہ اپنے نقصانات کے ازالہ کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے خلاف ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی کرنے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!