چار مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر بنک لوٹ لیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ/یاورحیات)چار مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر بنک لوٹ لیا۔بنک عملہ کو یرغمال بنا کرلاکھوں روپے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ڈکیتی کی اطلاع پاکرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کردی گئی بنک عملہ کے بیانات قملمبند کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیات شروع کردی ہیں پولیس نے بنک کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیازرائع کے مطابق گزشتہ روز نمازجمعہ سے قبل جی ٹی روڈ سرائع صالح کے مقام پرنامعلوم چار بقاب پوش ڈاکوؤں نے نجی بنک میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر بنک کیعملہ کو یرغمال بنا کرلاکھوں روپے لوٹ لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈکیتی کی اطلاع پاکر سرائے صالح پولیس اسٹیشن کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بنک سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد بنک عملہ کے بیانات قلمبند کرکے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی جبکہ زرائع نے بتایا ہے پولیس نے بنک کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں ڈاکوؤں کی تعداد چار کے قریب تھی اور موٹر سائیکل پر سوار تھے جن کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت بنک میں رش کم ہوتا ہے بنک سے ملحقہ دکانیں مارکیٹ بھی بند ہوتی ہے جس کے باعث ڈاکوباآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگے واضح رہے کہ بنک سے کچھ فاصلہ پر سرائع صالح پولیس اسٹیشن واقع ہے اور پولیس کی گاڑیاں رائیڈرز اہلکار سارا دن رات بنک کے سامنے ہوٹلوں دکانوں پکوڑے فروشوں فروٹ شاپس میں بیٹھے مفت کھانے کھانے میں مصروف رہتے ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!