نسیم خان کی کارروائی:جناح آباد سے پکڑے جانیوالے منشیات کے سمگلر کو عمرقید اورپانچ لاکھ جرمانے کی سزاکاحکم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نسیم خان کی کارروائی:جناح آباد سے پکڑے جانیوالے منشیات کے سمگلر کو عمرقید اورپانچ لاکھ جرمانے کی سزاکاحکم۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گزشتہ سال دس اکتوبر2019ء کوایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹرنسیم خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ جناح آباد میں درہ آدم خیل سے بھاری مقدار میں چرس سمگل کرکے لائی جا رہی ہے۔ ایکسائز کی ٹیم نے جناح آباد میں تمام آنے جانے والوں پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ شام کے وقت جناح آباد گلی نمبر دو میں ایک ایف ایکس کار کو مشکوک دیکھ کر اس کی تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے آٹھ کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ جس پر گاڑی کے ڈرائیور اسماعیل کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوران تفتیش اسماعیل نے بتایاکہ وہ پشاور کا رہائشی ہے اور درہ آدم خیل سے چرس ایبٹ آباد لارہاتھا۔ ایکسائز سب انسپکٹرنسیم خان کے مراسلے پر تھانہ میرپور میں اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

سب انسپکٹرنسیم خان کی زبردست تفتیش اور شہادتوں کی روشنی میں کیس کا چالان مکمل کرکے ماڈل کورٹ میں پیش کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ماڈل کورٹ میں اس کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد منگل کے روز ماڈل کورٹ کے جج نے ثبوتوں اورگواہوں کے بیانات کی روشنی میں اسماعیل کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمرقید کی سزا اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کاحکم سنا دیا۔ ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف ایکسائز سب انسپکٹرنسیم خان کی زبردست کارروائیاں پچھلے کئی سال سے جاری ہیں۔ جن میں سے اس وقت تک تین سمگلروں کو عمرقید اورجرمانے کی سزاؤں کا حکم ہو چکا ہے۔

جبکہ دوسری جانب ایبٹ آباد پولیس کے شعبہ تفتیش میں ایسے اہلکار تعینات ہیں۔ جولوگوں کی زمینوں پر قبضے کرنے میں مصروف ہیں اور پیسے لیکر منشیات کے مقدمات اتنے کمزور بناتے ہیں کہ ایک ہفتے کے اندر ہی ملزم کی ضمانت ہو جاتی ہے۔ ایبٹ آباد پولیس کے شعبہ تفتیش کے ایک ایسے ہی سب انسپکٹر کیخلاف مقامی لوگوں کی شکایت پر انسپکٹرجنرل خیبرپختونخواہ پولیس نے تحقیقات کا حکم جاری کررکھا ہے۔ جس پر انکوائری جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!