بوگس چیک دینے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے عطاء اللہ کی ضمانت خارج کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جوڈیشل مجسٹریٹ فرمان علی نے13لاکھ روپے بوگس چیک کیس میں ملوث ملزم عطا اللہ کی ضمانت خارج کردی۔ذرائع کے مطابق تقریبا دو سال قبل مستغیث جاوید ولد عبد القیوم ساکنہ کھولے چونا کاری نے ملزم عطاء اللہ ولد صابر ساکنہ عثمان آباد منڈیاں نے نے مجھے 13لاکھ روپے کا بوگس چیک دیا تھا جو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی بنا پر ڈس آنر ہو گیا تھا۔

جس پر پولیس تھانہ سٹی نے زیردفعہ489F کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا مذکورہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر عدالت ایڈیشنل سیشن جج 7 سے عبوری ضمانت کروا لی تھی جو چند یوم پہلے عدالت نے خارج کر دی ملزم نے دوبارہ اپنی ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت درخواست ضمانت دائر کی گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کردی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!