ہزارہ بھر کے لیگی امیدواروں کے انٹرویو: سردار مہتاب اورمرتضی جاوید عباسی مدمقابل۔ کیپٹن صفدر اور بیرسٹر جاوید میں تلخی۔

ایبٹ آباد کے حلقہ این اے سولہ سے مرتضی جاوید عباسی اور این اے سترہ سے ملک مہابت اعوان کے مقابلے میں کسی امیدوار کے کاغذات جمع نہیں کروائے۔
ٹکٹ کنفرم ما نور میں سردار یوسف اور کیپٹن صفدر امید وار ہونگے۔ہری پور میں بابر نواز اور سردار مشتاق میں ڈیڈ لاک اجلاس میں کیپٹن صفدر اور بیرسٹر جاوید کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے ایبٹ آباد ہری پور اور مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر سے پارٹی ٹکٹوں کے امیدواروں سے انٹرویوز مکمل کر لئے ایبٹ آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے سولہ سے مرتضی جاوید عباسی اور این اے سترہ سے حاجی ملک مہابت اعوان کے مقابلے میں کسی امیدوار کے کاغذات جمع نہ کرانے پر ان دونوں کے ٹکٹ کنفرم ہو گئے ایبٹ آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 42 سے سردار فرید پی کے 43 سے بیرسٹر جاوید عباسی پی کے 44 سے سردار اور نگزیب نلوٹھہ اور پی کے 45 سے ملک ارشد اعوان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے اجلاس میں کیپٹن صفدر اور پیرسٹر جاوید عباسی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ ن ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع ایبٹ آباد ہری پور مانسہرہ سمیت ہزارہ سے پارٹی ٹکٹ کے امیدواران کی ٹکٹ کیلئے مرکزی قیادت میاں محمد نواز شریف شہباز شریف مریم نواز کی قیادت میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں ایبٹ آباد کے قومی حلقہ این اے 16 این اے 17 کیلئے مرتضی جاوید عباسی، حاجی مہابت اعوان کے مقابل کسی دوسرے امیدوار کی درخواست نہ ہونے کے نتیجے یہ دونوں امیدوار بلا مقابلہ ٹکٹ کے حقدار ہونگے ایبٹ آباد کے صوبائی حلقہ PK42 میں سردار فرید اور اشفاق عباسی نے انٹرویو دیا مرکزی قیادت کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں نشاندھی کی گئی 2018 میں سردار فرید نے آزاد حیثیت میں جیپ کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیا جس پر سردار فرید نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا جسکی وجہ سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا اس موقع پر مرتضی جاوید عباسی نے کہا 2018 کے بعد سردار فرید ہر مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑے رہے ہیں جس پر میاں نواز شریف نے طر یہ کہا کہیں دوبارہ جیپ پر تو نہیں بیٹھ جائیں گے پی کے 43 کیلئے بیرسٹر جاوید عباسی اور سردار خالد آف نتھیا گلی نے درخواست دے رکھی تھی اجلاس میں کیپٹن صفدر نے بیرسٹر جاوید عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ دیا کہ آپ مسلم لیگ کیخلاف پرویز مشرف ڈکٹیٹر کے سپاہی تھے اچھا ہوا آج آپ بھی ٹکٹ کیلئے آئے ہیں جس کے جواب میں بیرسٹر جاوید عباسی نے جذباتی انداز میں تحمل مزاجی کیساتھ کیپٹن صفدر کی کلاس لیتے ہوئے واضح کیا کبھی بھی ٹکٹ کیلئے بھیک نہیں مانگی ہے اور ہی مانگوں گا آپ سمیت جو بھی آجائے الیکشن میں مقابلہ کروں گا اپنے فیصلے خود کرتا آپ 2 ہزار ووٹ بھی نہیں لے سکتے ہیں اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے مشکل وقت میں ضلع ناظم کا الیکشن لڑا تھا جس وقت بڑے بڑے بھاگ گئے تھے۔ اس موقع پر میاں شہباز شریف نے بیرسٹر جاوید عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی بات کریں پی کے 44 میں سردار اور نگزیب نلوٹھہ کی درخواست منظور تصور کی جارہی ہے کیونکہ انکے مد مقابل کوئی اہم نوعیت کا درخواست گزار نہیں تھا۔

پی کے 45 میں ملک ارشد اعوان اور امجد شاہزمان خان کی درخواستوں پر امجد شاہزمان نے موقف اپنایا اگر ملک ارشد اعوان کو ٹکٹ دیا جائے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا اجلاس میں مرکزی قیادت کی جانب سے سردار مہتاب احمد خان کے متعلق پوچھا گیا وہ کیا کریں گے جس پر قیادت کو بتایا گیا کہ وہ مرتضی جاوید عباسی اور سردار مہتاب احمد خان کا حلقہ ایک ہونے کی بنا پر مرتضی جاوید عباسی مد مقابل لڑیں گے ضلع ہری پور کی قومی نشست پر بابر نواز اور سردار مشتاق میں ڈیڈ لاک سامنے آیا سردار مشتاق نے مرکزی قیادت کو بتایا کہ بابر نواز کے کسی ترقیاتی منصوبے پر ن لیگ کا بورڈ آویزاں نہیں ہے ایک طرف اسکے چا آزاد الیکشن لڑتے ہیں جنہیں بابر نواز بھر پورسپورٹ کرتے ہیں جس پر ٹکٹ کا فیصلہ بورڈ کرے گا اسی طرح پیر صابر شاہ نے موقف اختیار کیا میرے بھتیجے کو ٹکٹ نہ ملا تو آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑونگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!