حکومت خیبر پختونخواہ کی ہزارہ دشمنی کھل کر سامنے آگئی۔ڈی سی ٹی ای ایبٹ آباد کو ختم کرنے کی تیاریاں مکمل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)حکومت خیبر پختونخواہ کی ہزارہ دشمنی کھل کر سامنے آگئی ڈی سی ٹی ای ایبٹ آباد کو ختم کرنے کی تیاریاں مکمل PITE کو ڈائریکٹوریٹ بنادیا گیا اہلیان ایبٹ آباد سراپااحتجاج مرحوم بابا حیدر زمان نے DCTE کی پشاور منتقلی کو ناکام بنادیا تھا کے پی حکومت نے PITE بنا کر اختیارات منتقل کردیئے وائس آف ہزارہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی ہزارہ دشمنی کھل کرسامنے آگئی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت DCTE ایبٹ آباد کو ختم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں PITE کو ڈائریکٹوریٹ بنادیا گیا ہے جس وجہ سے ایبٹ آباد کی عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور اہلیان ایبٹ آباد سراپااحتجاج ہیں۔اس قبل بھی بابا حیدر زمان مرحوم نے DCTE کی پشاور منتقلی کو ناکام بنایا تھا خیبرپختونخواہ حکومت نے PITE کو اختیارات منتقل کردیئے ہیں۔

اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایا کہ علاقائی سینٹرز میں پری سروس ٹیچنگ کورس کریں DCTE ایبٹ آباد کو پشاور شفٹ کرنے کء بار کوشش کی گئی لیکن ہزارہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں خاص طور پر بابا حیدر زمان مرحوم نے بھرپور مزاحمت کی اور اس مزموم کوشش کو ناکام بنایا خیبرپختونخواہ کی ہزارہ دشمن انتظامیہ نے اس ادارہ کو دی گئی ذمداریاں Functions لے کر اسے اسے بیکار بنانے کی سازش کی ایک سال قبل نظامت نصاب و تعلیم اساتذہ ایبٹ آباد سے ٹیچرٹرینگ لے PITE پشاور کودی گئی اور پورے صوبے کا ایلیمنٹری کالجز بشمول FATA کے تمام کالجز PITE دے دیئے اورPITE کو ڈائریکٹوریٹ بنادیا تاکہ ایبٹ آباد کاڈائریکٹویٹ از خود ختم ہوجائے کیونکہ اس کے بنیادی فنگشن ہی ختم ہوجائیں گے۔

صوبہ سندھ کا اسی طرح کا ادارہ 1974 سے جام شورو سندھ میں بنا ہے اور کراچی صدر مقام کے بجائے جام شورو میں کام کررہا ہے کبھی اس ادارے کو کراچی شفٹ کرنے کی کوشش نہیں کی گئی لیکن ہزارہ میں کمزور سیاسی قیادت کبھی بھی اپنے اداروں کا تحفظ نہیں کرسکی افسوس ہے کہ اس حکومت میں میں بہت سے وزرا اراکین اسمبلی اسپیکر صاحب وغیرہ ہزارہ کے حقوق سے دستبردار نظر آتے ہیں اور اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ہزارہ کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے اور ہزارہ کے حقوق کو پاؤں تلے روندھنے کی روایات برقرار ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!