مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اس وقت ملکی سلامتی و پارٹی کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں: سردار راشد۔

ایبٹ آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ضلعی تنظیم نواز شریف لوورز کے سابق صوبائی صدر کے پی کے سردار راشد نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اس وقت ملکی سلامتی و پارٹی کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں اور جوں جوں وقت گزرتا جارہا ہے ثابت ہوتا جارہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ہر دور میں صرف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے،پاکستانی قوم کے مورال کو بلند کرنے، پاکستان کی ایٹمی پاور کو شو کرنے اور سی پیک موٹرویز کے ذریعہ ملک کو ایشیئن ٹائیگر بنانے کی سزا دی گئی جس پر میں اپنے قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور اُن کے قریبی پارٹی راہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہر دور میں جابر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملکی سلامتی و ترقی پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔

سردارراشد کا کہنا ہے کہ جج ویڈیو سکینڈل میں جج کو نوکری سے برخاست کرنا اور پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں معزز عدلیہ کے ریمارکس اور فیصلہ نے قوم میں عدلیہ کے وقار کو بحال کیا اور چور چور کا نعرہ لگا کر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے چہرے بے نقاب کر دیئے ہیں جو کہ ملک کے روشن مستقبل کی طرف واپسی کی امید ہے۔ سردار راشد یعقوب نے کہا کہ اصل احتساب جلد ہی میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں شروع ہونے والا ہے جس کیلئے تمام لیگی کارکنوں کو پہلے سے زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے اورہمیں پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانا اور ہر فورم پر قائد عوام میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ کو بیان کرنا اپنا شعار بنانا ہوگا اور آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہو گا جس کیلئے ہم اپنی جان اور مال کی قربانی دینے کیلئے ہر وقت تیار بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!