ڈھیری کیہال میں ضعیف شخص اصغر شاہ ولد لال شاہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) چوکی رجوعیہ کی حدود ڈھیری کیہال میں ضعیف شخص اصغر شاہ ولد لال شاہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چوکی رجوعیہ کی حدود گاؤں ڈھیری کیہال کا رہاشی اصغر شاہ ولد لال شاہ عمر تقریباً 81/82 سال کو گھر میں داخل ہو کر فاہر کر کے موت کی آغوش میں سلا دیا تھانہ حویلیاں میں مقتول کے بھائی سرور شاہ نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی اصغر شاہ ولد لال شاہ جو غیر شادی شدہ تھا اور گھر میں اکیلا رہتا تھا گزشتہ روز دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر اسکو فاہر کر قتل کیا بھائی اور اہل محلہ کے مطابق اصغر شاہ دن گیارہ بارہ بجے دیکھا گیا اپنی روٹین کے مطابق لیکن شام کے وقت گھر میں اسکی خون میں لت پت نعش برآمد ہوئی پولیس نے مقدمہ زیرے دفعہ 302درج کر کے اس اندھے قتل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی شروع کر دی بھائی کے مطابق ہماری کسی کے ساتھ کوئی عداوت نہیں ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!