ایف آئی اے کاشرکہ کے بغیرحج و عمرہ کاکام کرنیوالے ٹورآپریٹروں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایف آئی اے کاشرکہ کے بغیرحج و عمرہ کاکام کرنیوالے ٹورآپریٹروں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ۔ تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایف آئی اے خیبرپختونخواہ نے ضلع ایبٹ آباد میں شرکہ اور لائسنس کے بغیر حج و عمرہ کا کام کرنیوالے ٹور آپریٹروں کیخلاف سخت آپریشن کا فیصلہ کیاہے۔ ایف آئی اے خیبرپختونخواہ نے شہریوں اور حساس اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں ایسے تمام ٹور آپریٹروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔ جوبغیرشرکہ اور لائسنس کے کام کررہے ہیں۔ اور عازمین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ حکومتی قوانین کے مطابق ان کے دفاتر بھی تعمیر نہیں کئے گئے ہیں۔ اور برائے نام دوکانوں میں یہ لوگ حج و عمرہ کا کام کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہزارہ بھر میں ضلع ایبٹ آباد کو سب سے زیادہ ہدف پر رکھا گیاہے۔ جہاں کسی بھی وقت سخت آپریشن شروع کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!