چوروں نے تھانہ مانگل کے محرر کے گھر کا صفایا کردیا۔

ایبٹ آباد: تھانہ میرپور پولیس سوتی رہی نامعلوم چور پیٹی بند بھائی کے گھر سے آٹھ لاکھ روپے نقدی و دیگر سامان لے کر رفو چکر میرپور پولیس نے واقعے کی اطلاعی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم چوروں نے پولیس اہلکار کو بھی نہ بخشا گزشتہ روز تھانہ مانگل میں ڈیوٹی پر تعینات محرر وقار ولد ریاض ساکنہ بانڈہ جلال خان کی فیملی کسی کام کے سلسلے میں گھر کو تالے لگا کر باہر گئے ہوئے تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چوروں نے رات گئے ان کے گھر کے تالے توڑ کر گھر میں موجود آٹھ لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے باآسانی فرار ہو گئے اطلاعی ملتے ایس ایچ او تھانہ میرپور سردار واجد نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تمام تر ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی اطلاع رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تھانہ میرپور کی حدود میں آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے عوامی حلقوں سمیت اہلیان بانڈہ جلال خان کا کہنا تھا کہ تھانہ میرپور پولیس گشت صرف اور صرف شاہراہ ریشم پر ہی کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے لیکن ایس ایچ او تھانہ میرپور اور ان کی نفری شاہراہ ریشم سے ملحقہ بانڈہ جات میں گشت نہیں کرتے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر و نے بانڈہ جات کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں آئے روز منشیات فروشی سمیت دیگر چوری و ڈکیتی کی وارداتیں جنم لے رہی ہیں ہماری ڈی آئی جی ہزارہ ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈی ایس پی سرکل میرپور سے اپیل ہے کہ خداراہ بانڈہ جات میں پولیس گشت کو بڑھایا جائے تاکہ اس قسم کی وارداتوں سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!