کرپشن کے سیاسی حمام میں سب ننگے ہیں، صرف جماعت اسلامی ہی اجلے دامن کے ساتھ موجود ہے: امیر جماعت اسلامی امجد جدون۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) امیر جماعت اسلامی ایبٹ آباد امجد جدون نے کہا ہے کہ کرپشن کے سیاسی حمام میں سب ننگے ہیں، صرف جماعت اسلامی ہی اجلے دامن کے ساتھ موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی حویلیاں کے دفتر میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امجد جدون کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں ناکام ہو چکے ہیں۔ اب عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہی وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن لے کر عوام پہ مہنگائی اور بے روزگاری مسلط کی ہے اور پوری دنیا میں وطن عزیز کی جگ ہنسائی کا یہ باعث بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے پاس ہر قسم کے وسائل موجود ہیں لیکن ملکی وسائل پہ خائن لوگ قابض ہیں اور یہی خرابی کی جڑ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا جماعت اسلامی کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی اور اپنے جھنڈے اور نشان تلے الیکشن لڑے گی۔ اور اس کی دیانتدار قیادت ہی عوامی اعتماد کا مرکز ٹھہرے گی۔ پروگرام سے جماعت اسلامی تحصیل حویلیاں کے امیر حق نواز تنولی، سیکرٹری جنرل سردار شاہنواز، الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل حویلیاں کے صدر حاجی نذیر احمد، جے آئی یوتھ کے صدر عالم زیب خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!