پولیس کی گاؤں مجاہتھ میں تگڑی کارروائی۔ بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد۔تین گرفتار۔

ایبٹ آباد: پولیس کی گاؤں مجاہتھ میں تگڑی کارروائی۔ بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد۔تین گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ڈی ایس پی حویلیاں امجد حسین نے مخبر کی اطلاع پر حویلیاں کے نواحی گاؤں مجاہتھ میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اسلم ولد پرویز، گستاسب، بنیامین، اور کامران کو،5 کلو 470 گرام چرس، 7 بوتل شراب 3 رائفلوں، اور بھاری مقدار میں کارتوس سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں امتناع منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔ ملزمان کے خلاف اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!