چھریاں کھانے کے باوجود بچوں کوجنسی ہوس کا نشانہ بنانیوالا ایک اور درندہ گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بچوں کوجنسی ہوس کا نشانہ بنانیوالا ایک اور درندہ گرفتار۔ تھانہ شیروان میں مقدمہ درج۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ شیروان کی حدود میں واقع گاؤں بموچھی کا رہائشی صدام ولد فدا اپنے علاقے میں آئے روز بچوں کو زبردستی جنسی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ کچھ عرصہ قبل صدام نے ایک بچے کیساتھ زیادتی کی کوشش کی جس کی پاداش میں اسے چھریاں مار کر شدید زخمی کردیاگیا۔ گزشتہ روز بھی صدام اپنے گاؤں کے ایک آٹھ سالہ بچے کو بھلاپھسلا کر ایک مزار کے اندر لے گیا اور اسے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ جس پر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اس کی درگت بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ متاثرہ بچے کے والدکی رپورٹ پر تھانہ شیروان میں قوم لوط کے پیروکار صدام کیخلاف جرم 377/511 پی پی سی اور 53 سی پی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!