محکمہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ڈرائیور میں بھتہ نہ دینے پر غریب ریڑھی بان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ڈرائیور میں بھتہ نہ دینے پر غریب ریڑھی بان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ میڈیا کی متعدد بار نشاندہی پر محکمہ کنٹونمنٹ بورڈ میں منتھلیوں کے عوض لگائے جانے والے کیبنز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اور ایمپائر روڈ پر واقع تمام کیبن اٹھا لیے۔جس کے چند روز بعد ہی محکمہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انکروچمنٹ اسٹاف نے دوبارہ روزانہ کی بنیاد پر فی تھڑا اور ریڑھی پچاس روپے سے سو روپے وصول دوبارہ زمین پر سامان لگانے کی اجازت دے دی۔اسی دوران محکمہ کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے فی تھڑا اور ریڑھی 50 سے 100 روپے وصول کرکے اپنی جیبوں میں ڈالنا شروع کر دیا اسی سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ کنٹونمنٹ بورڈ کا سعید نامی ڈرائیور ایمپائر روڈ پر آیا اور نعمان نامی ریڑھی بان سے پیسے دینے کا مطالبہ کیا۔جس پر نعمان نامی نوجوان نے اسے پیسے دینے سے انکار کر دیا جس پر سعید نے اس کے ساتھ ہاتھا پائی شروع اور بعدازاں اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اسی دوران مقامی تاجروں نے بیچ بچاوُ کرواتے ہوئے معاملہ رفع دفع کر دیا اس حوالے سے غریب تھڑے اور ریڑھی بانوں کا کہنا تھا کہ آئے روز ہم سے سو پچاس لے کر بھی چین سے کاروبار نہیں کرنے دیتے ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ہمیں بتایا جائے ہم کیا کریں ہماری محکمہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ ہے کہ اپنے محکمے کے اندر چھپی کالی بھیڑوں کا احتساب کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!