فرائض منصبی کے دوران اپنی جان قربان کرنیوالے پیسکو لائن مین عبدالجلیل۔

ایبٹ آباد:محکمہ واپڈا کے لائن مین ہردلعزیز شخصیت عبدالجلیل کی رسم قل ادا کردی گئی۔چند روز قبل ایبٹ آباد میں بجلی مرمتی کے دوران کرنٹ لگنے سے لائن مین عبدالجلیل بری طرح جھلس گئے تھے۔ جنہیں ایبٹ آباد میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے واہ کینٹ منتقل کیاگیا۔ جہاں ان کے دونوں ٹانگیں اوربازو بھی کاٹ دیئے گئے۔ تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے اور چند ہی گھنٹوں بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ عبدالجلیل کی رسم قل انکی رہائشگاہ گاؤں پڑیالی،گڑھی حبیب اللہ میں اداکردی گئی۔ جسمیں عوام سمیت سیاسی وسماجی شخصیات، صحافی وکلا برادری اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر لوگوں نے مرحوم عبدالجلیل کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہارتعزیت بھی کی عوام کاکہناتھا کہ مرحوم کا شمار ایک عوامی جزبہ رکھنے والوں میں بھی ہوتاتھا مرحوم ایبٹ آباد کے معروف صحافی وقاص باکسر کے بہنوئی تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!