اہلیان کوہسار ٹاؤن75لاکھ کے فنڈز فراہمی پر مشتاق غنی کے مشکور۔ ترقیاتی کام جلد شروع کرنے کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد: اہلیان کوہسارٹاؤن نواں شہر کے مکینوں شبیراحمد تنولی، فراز احمد ایڈوکیٹ اور دیگرلوگوں نے سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے سڑکوں اورگلیوں کی پختگی کیلئے 75لاکھ روپے کے فنڈز کی فراہمی پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ مقامی ٹھیکیدار کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک کوہسار ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع نہیں کئے گئے ہیں۔ وائس آف ہزارہ کی خبرپر ایکشن لیتے ہوئے سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے الیاسی مسجد نواں شہر کے سامنے واقع کوہسار ٹاؤن کی سڑکوں اور گلیوں کی پختگی کیلئے 75لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے۔ جس پر ہم سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کے مشکور ہیں۔ مقامی ٹھیکیدار کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک کوہسار ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع نہیں کئے گئے ہیں۔ہماری مشتاق غنی سے اپیل ہے کہ کوہسار ٹاؤن کی سڑکوں اور گلیوں کی پختگی کے کام کو جلداز جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!