منگی خان نے پتھرمار کر سابق سپرنٹنڈنٹ محکمہ تعلیم عبدالوحید کو قتل کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ ڈونگاگلی کی حدود ملاچھ میں جائیداد تنازعہ پر نوجوان نے معمولی توں تکرار پر پتھر مار کے سابقہ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ کو قتل کر دیا ملزم گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ ڈونگاگلی کی حدود ملاچھ میں سابق ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ عبدالوحید ولد عبدالحمید عمر 60 سال کا اپنے رشتہ دار زرداد ولد منگی خان سے جگہ کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر دونوں کے درمیان گزشتہ روز معمولی توں تکرار ہوئی اسی دوران زرداد ولد منگی خان نامی شخص نے پتھراؤ کر کے عبدالوحید ولد عبدالحمید کو قتل کر دیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ایس ایچ او ڈونگا گلی شہزاد خان موقع پر پہنچ کے اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ڈونگاگلی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم زرداد ولد منگی خان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!