ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کیساتھ انتقامی کارروائیاں معمول بن گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ ٹیچنگ بینظیر ہسپتال ایبٹ آباد میں انتظامیہ کی افسر شاہی نے نظام تباہ کر دیا،ڈاکٹرز کے ساتھ انتقامی کاروائیوں کو معمول بنا لیا گیا ہے اور دیانت داری سے کام کرنے والے بھی عتاب کا شکار ہوتے ہیں،زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز بھی انتظامیہ کے رویہ سے عاجز ہیں،بد انتظامی سے ڈاکٹرز کو غیر متعلقہ شعبہ میں تعینات کیا جارہا ہے جس سے براہ راست مریض متاثر ہو رہے ہیں،سرجری اور گائنی کے شعبوں میں دوسرے شعبوں سے تعیناتیاں اس کا واضح ثبوت ہیں،اسی طرح باقاعدہ چھٹی لے کر جانے والوں کی بھی تنخواہ سے کٹوتی کی جارہی ہے جس سے ڈاکٹرز کو ذہنی طور پر پریشان کیا جارہا ہے اور کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے،ڈی ایچ کیو میں واحد ڈاکٹر پلمانالو جسٹ ڈاکٹر بھی ہسپتال انتظامیہ کی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں،ایبٹ آباد کے واحد ہسپتال میں انتظامی غفلت سے مریضوں کو شدید پریشانیاں لاحق رہتی ہیں ہسپتال انتظامیہ اپنے رویوں کو بہتر کر کے مریضوں کو سہولیات فراہمی پر توجہ دے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!