ایبٹ آباد میں نجی تعلیمی ادارے کا روباری منڈی بن گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں نجی تعلیمی ادارے کا رباری منڈیاں بن گئے میں متعلقہ اداروں نے خاموشی اختیار کر لی نئے داخلہ فیس اور یونیفارم کے نام پر والدین کی چڑی ادھیڑ کے رکھ دی والدین سراپا احتجاج، والدین نے بازار میں سکولز سٹیشنری اور یونیفارم شاپس کے سامنے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کل جہاں مہنگائی میں روز اضافہ ہو رہا ہے وہاں پرائیویٹ سکولز کے مالکان نے انت مچادی ہے اپنے مبینہ کمیشن کی خاطر فکس سٹیشنری یونیفارمز شاپس سے من پسند مبینہ نا پید سپس لگا کر والدین کو شاپس پر دوڑاتے ہیں اور مبینہ طور پر مہنگے داموں فروختگی کے بعد گنتی کے حساب سے مبینہ کمیشن وصولی کا انکشاف ہورہا ہے جبکہ دوسری جانب نئے کلاسز داخلوں کی مد میں فی بچہ 20 ہزار داخلہ فیس اور چھوٹی کلاس کے بچے کی ماہانہ 5 سے دس ہزار فیس وصولیوں کی اطلاعات و شکایات عروج پر ہیں درجنوں سفید پوش والدین نے محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سمیت ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے چپ کا روزہ توڑ کر اس حوالے سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!