ایبٹ آباد پریس کلب نے نئی رکنیت سازی کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔ایک کروڑ کے فنڈز سے تزئین و آرائش کا کام مکمل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جنرل باڈی کی منظوری سے ایبٹ آباد پریس کلب کی نئی رکنیت سازی کے لئے ورکنگ جرنلسٹس کی درخواستیں 12فروری تک طلب کی گئیں ہیں۔صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم کی زیر صدارت اجلاس میں جنرل باڈی اراکین نے نئے فرنیچر کی خریداری سمیت دیگر اہم امور کی منظوری دی یے۔ہفتہ کے روز ایبٹ آباد پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق نے منظوری کے لئے ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس میں پریس کلب کے اراکین اورکابینہ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔جنرل باڈی اجلاس میں ایبٹ آباد پریس کلب کی نئی رکنیت سازی کے لئے چھ رکنی کمیٹی قائم کرکے 12فروری تک فعال صحافیوں سے درخواستیں بھی طلب کی گئیں ہیں۔اجلاس میں ایک کروڑ سے زائد لاگت سے تزئین آرائش کے کام کی تکمیل پر بھی صدر پریس کلب اور کابینہ کے عہدیدران کی کارکردگی کو سراہا گیا

اجلاس میں پریس کلب کی نئی لابی،کمروں اور کانفرنس ہال کے لئے نئے فرنیچر کی خریداری اور مستقل بنیادوں پر ملازم کی تعیناتی کی بھی جنرل باڈی نے منظوری دی ہے۔جنرل باڈی کے اجلاس میں ممبران نے پریس کلب کابینہ کی صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کی جانے والی کارکردگی کو سراہا ہے۔اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اسی اتحاد اتفاق کو فروغ دیتے ہوئے پریس کلب کی بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق نے وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان اور سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے صوبہ کے دیگر تین پریس کلبوں کی طرح ایبٹ آباد پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کو جاری کرنے اور تزئین وآرائش کے لئے ایک کروڑ سے زاہد بجٹ کی منظوری دی تھی۔اجلاس میں سالانہ قرعہ اندازی،میڈیا کالونی کے حوالہ سے کی جانے والی پیش رفت سے بھی جنرل باڈی کے ممبران کو آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!