بیس لاکھ آبادی کے شہر ایبٹ آباد میں صرف دو ناکارہ ٹریفک سگنل۔

کاکول روڈ اورمری چوک میں گنتی کے صرف دو ٹریفک سگنل موجود ہیں۔
1970ء کی ٹیکنالوجی کو بھی ایبٹ آباد آتے آتے نصف صدی بیت گئی، سگنلز کا کام ٹریفک اہلکاروں سے لیا جانے لگا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں لاکھوں گاڑیوں کے لئے صرف دو ٹریفک سگنل موجود ہیں شہرکے مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس کے اہلکارٹریفک کو کنٹرول کر رہے ہیں۔کاکول روڈ اورمری چوک میں گنتی کے صرف دو ٹریفک سگنل موجود ہیں۔ ان دونوں سگنلز کو بھی بند رکھا جاتا ہے۔ جس کے باعث ٹریفک پر کنٹرول پایا جارہا ہے۔ سگنلز کی کمی کوٹریفک اہلکاروں کی چوراہوں پر تعیناتی سے پورا کیا جا رہا ہے۔ مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس اہلکار بھی ٹریفک پر قابو پانے میں ناکام ہو کر رہ جاتے ہیں۔ایبٹ آباد میں ٹریفک سگنلز نہ ہونے کے باعث حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹریفک سگنلز کی ٹیکنالوجی 1970ء میں دنیا میں متعارف ہوئی تھی تاہم ایبٹ آباد آتے آتے اس ٹیکنالوجی کو نصف صدی بیت گئی ہے اور اب اس ٹیکنالوجی کی بجائے ٹریفک کے کئی کئی اہلکار تعینات کر کے اس کمی کو پورا کیا جارہا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!