ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی پھیلاؤ میں خطرناک حد تک تیزی: ایک ہی دن میں متعدد مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)کرونا وائرس کی دوسری لہر کے جان لیوا وار جاری ہزارہ کی سب سے بڑی ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایک ہی دن میں کرونا وائرس سے متاثر دو مرد دو خواتین جابحق انتظامیہ کرونا پر قابو پانے میں مکمل ناکام،اس ضمن میں زرائع نے بتایا ایبٹ آباد شہر کرونا وائرس سے تیزی سے متاثر ہو رہا ہے گزشتہ روز کرونا وائرس سے ہزارہ کے سب سے بڑے ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کرونا وارڈ میں
کرونا وائرس سے متاثر چار مریض جابحق ہو گئے جابحق ہونے والوں میں دو خواتین بشریٰ چاند،رخسانہ جبکہ دو مرد محمد تاج ساجد حسین شامل ہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ہسپتال کے کورونا وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد71ہے۔10مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ کورونا کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں واضع رہے کہ ملک بھر پر میں کرونا کے پھیلاؤ کے لئے ایبٹ آباد پہلے نمبر پر ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!