ایبٹ آباد قومی صوبائی حلقوں سے 214 امیدواروں اپنے کاغذات کے لیئے۔

ن لیگ، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام علی مسلم لیگ، ہزارہ قومی محاذ، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے امیدوار شامل۔
پی کے 44 سے اور نگزیب نلوٹھہ اور سابق وزیر قلندر لودھی سمیت 37 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد کے دو قومی اور چار صوبائی حلقوں سے 214 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں۔ مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام علی مسلم لیگ، ہزارہ قومی محاذ، تحریک انصاف، پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین کے ٹکٹ کے خواہشمند اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق امیدوار کا غذات نامزدگی آج اور بروز جمعہ تک ریلیوں کی صورت میں جمع کریں گے۔ قومی حلقہ این اے 16 سے سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان، سابق ایم پی اے سردار شمعون یار، پیپلز پارٹی کے سردار منظور ممتاز مسلم لیگ ن کے مرتضی جاوید عباسی، جماعت اسلامی کے عبدالرزاق عباسی تحریک انصاف کے سردار شبیر، نبیل عباسی، ڈاکٹر اظہر خان، اور شمریز خان کے علاوہ 31 امیدواروں نے کاغذات وصول کئے۔ شہر کے قومی حلقہ این اے 17 سے مسلم لیگ ن کے ملک محبت اعوان، محمد اسحاق زکریا، تحریک انصاف کے علی اصغر خان علی خان جدون، محمد اظہر خان جدون، نقیب اللہ خان، شوکت تنولی، تیمور خالد، ہزارہ قومی محاذ کے محمد ضیاء خان، ملی مسلم لیگ کے محمد مرتضی، پیپلز پارٹی کے سید سلیم شاہ کے علاوہ کل 33 امیدواروں نے کاغذات وصول کئے۔ اسی طرح صوبائی حلقہ پی کے 42 سے پیپلز پارٹی کے سید جعفر شاہ، خاتون امیدوار ارم ارشاد تحریک انصاف کے علی اصغر خان، نقیب اللہ خان، سابق ایم پی اے نذیر عباسی، عبد الرحمن عباسی جماعت اسلامی کے عبید الرحمن عباسی مسلم لیگ ن کے سردار فرید سمیت 60 امیدوار شامل ہیں۔ صوبائی حلقہ پی کے 43 سے تحریک انصاف پارلیمینٹرین کے سردار شیر بہادر مسلم لیگ ن کے بیرسٹر جاوید عباسی، ذوالفقار جاوید عباسی، خالد رحمن، تحریک انصاف کے شہزاد گل اعوان، سردار شبیر، جمعیت علمائے اسلام کے سردار ابرار سمیت 25 امیدواروں نے کاغذات وصول کئے۔ حلقہ پی کے 44 سے سابق ایم پی سردار اور نگزیب نلوٹھہ تحریک انصاف کے قلندر خان لودھی سمیت 37 امیدواروں نے کاغذات وصول کئے۔ شہر کے صوبائی حلقہ پی کے 45 سے بھی 28 خواہشمند امیدوار سامنے آئے ہیں۔ جس میں جماعت اسلامی کے امجد خان جدون، پیپلز پارٹی کے سید سلیم شاہ، فواد علی تحریک انصاف کی مومنہ باسط، شوہت تنولی، آزاد امیدوار سجاد اکبر مسلم لیگ ن کے گل خان چنگیزی سمیت 28 امیدواروں نے کا غذات نامزدگی وصول کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق امید واروں آج بروز جمعرات اور کل جمعہ شام چار بجے تک کا غذات جمع کرواسکیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!