دونوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان فرار۔

ہری پور (وائس آف ہزارہ)دونوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان فرار۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ روز تھانہ سرائے صالح کی حدود چنگی بانڈی میں نا معلوم ملزمان نے سیف اللّہ ولد ابرار اور حبیب اللہ ولد یوسف ساکنان چنگی بانڈی کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ تھانہ سرائے صالح میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!