محکمہ یا اس کا سیکرٹری سرکاری اراضی کی ملکیت کا دعوی نہیں کر سکتا۔

KPK Govt Logo

محکمہ مال کی اجازت کے بغیر کوئی محکمہ اپنے زیر استعمال سرکاری اراضی کسی کو منتقل یا خود قبضہ کا مجاز نہیں۔
احکامات ہسپتالوں، تھانوں تعلیمی اداروں سمیت تمام سرکاری اراضی پر لاگو ہوں گے: محکمہ مال۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)محکمہ مال خیبر پختونخوا نے قرار دیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری محکمہ یا اس کے سیکرٹری کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اپنے زیر استعمال سرکاری اراضی کی ملکیت کا دعوی کرے، یہ بات محکمہ مال کی جانب سے صوبے میں سرکاری اراضی کے ریکارڈ کی درستگی اور اندراج کے دوران پیدا ہو نیوالی کنفیوژن کے بعد محکمہ مال کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کی گئی ہے، گائیڈ لائن میں محکمہ مال نے واضح کیا ہے کہ تمام صوبائی سرکاری محلے محکمہ مال کی مرضی سے سرکاری اراضی استعمال کر رہے ہیں تاہم کوئی بھی سرکاری محکمہ یا اس کا سیکرٹری اسکی ملکیت کا دعوی نہیں کر سکتا، گائیڈ لائن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے تمام سرکاری ریکارڈ میں سرکاری اراضی کے ملکیتی خانے میں ملکیت صوبائی حکومت کی درج ہونی چاہئے، گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ یہ احکامات تمام سرکاری سکولوں، ہسپتالوں، پولیس تھانوں، کالج، یونیورسٹیز، ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کے دفاتر، ریسٹ ہاؤسز اور ہائی ویز سمیت ان تمام سرکاری اراضی پر لاگو ہوں گے جو مختلف سرکاری محکموں کے زیر استعمال ہیں، گائیڈ لائن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی صوبائی محکمہ اس بات کا مجاز نہیں ہے کہ وہ محکمہ مال کی پیشگی اجازت کے بغیر اپنے زیر استعمال سرکاری اراضی کسی اور کو منتقل کرے یا اس پر خود قبضہ کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!