پولیس چوکی کوٹھیالہ کے اہلکاروں نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرک پولیس آفیسر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایت پرنوتعینات ایس ایچ او شیروان اور انچارج چوکی کوٹھیالہ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں اور دیگر جرائم میں ملوث گروہ کی جلد گرفتاری کے قوی امکانات چھوٹو گینگ کے گرد مزید گھیرا تنگ چھوٹو گینگ شہر اور ملحقہ ایریا سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے کوٹھیالہ اور ملحقہ ایریا میں فروخت کرنے کی وارداتوں میں ملوث ھے آئے روز کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے اہلیان علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ھے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنیوالے ایک گروہ کو گرفتار کرلیاہے۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ھزارہ کو بتایا کہ تھانہ شیروان اور چوکی کوٹھیالہ کی حدود میں کافی عرصہ سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہورہی تھیں جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے ایکشن لیا اور خاص طور پو سب انسکپٹر شہریار خان کو ایس ایچ او شیروان اور سب انسپکٹر شکیل احمد کو انچارج چوکی کوٹھیالہ تعینات کیا دونوں افسران نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کمر کس لی علاقے سے جرائم سے پاک کرنے کے لیئے تابڑ توڑ کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیا اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھی کاروائیاں تیز کرتے ہوئے گھیرا مزید تنگ کردیا۔

اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ھزارہ کومزید بتایا کہ تھانہ اور چوکی کی حدود کافی عرصے سے موٹر سائیکل چوری کی بھی شکائیتیں موصول ہورہی تھیں جس پر ایس ایچ او شیروان نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا ہے ملوث گروہ شہر اور ملحقہ ایریا سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے کوٹھیالہ اور ملحقہ ایریا میں سستے داموں فروخت کرتے ہیں دیہی علاقہ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کافی محفوظ طریقے سے وارداتیں کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور بعض جرائم پیشہ افراد کو نامی گرامی نسربازوں کی بھی سرپرستی حاصل ھے جو سفید پوشی کے لبادے میں جرائم کو پروان چڑھانے میں جرائم پیشہ افراد کی مدد کرتے ہیں تاھم نو تعینات ایس ایچ او شیروان شہریار خان نے جرائم پیشہ افراد کے بڑے کارندوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ھے عنقریب بڑی گرفتاریاں متوقع ہیں اہلیان لوئر تناول نے ایس ایچ او شیروان شہریار خان اور انچارج چوکی کوٹھیالہ ملک شکیل کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں افسران اور پوری ٹیم آئندہ بھی اس طرح کی کاروائی جاری رکھیں اور علاقے کے امن کے لیئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائیں گے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!