ایبٹ آباد‘جنگلی چیتوں کی خوراک کی مد میں گھپلے۔ بھوکے چیتے آبادی میں انسانوں کو شکار کرنے لگ گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ جنگلی حیات کی نااہلی جنگل میں جنگلی چیتوں کے لیے خوارک کی قلت کے باعت چیتوں نے آبادیوں کا رخ کر لیا ہے تھانہ ڈونگاگلی کی حدود دروازہ کس کے مقام پر چیتے کے حملے سے نوجوان زخمی ہسپتال منقتل تاہم پولیس نوجوان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ ڈونگاگلی کا ریائشی محمد خواص اپنے گھر جا رہا تھا کہ اس دوران رستے میں خوراک کی تلاش میں گھومنے والے چیتے ہے اس پر حملہ کر دیا اسی دوران شور شرابے پر مقامی افراد نے نوجوان کی جان بچائی تاہم چیتے کے حملے سے محمد خواص نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی افراد نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا تاہم مقامی پولیس محکمہ جنگلی حیات کے خلاف غلفت کا مقدمہ درج کرنے سے قاصر ہیں۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار ایسے واقعیات رونماء ہو چکے ہیں جن میں متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں مگر افسوس محکمہ جنگلی حیات کے کرپٹ افسران جنگلی جانوروں کی خوراک کی مدمیں آنے والا فنڈ خود ہڑپ کر جاتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ آئے روز ایسے واقعات رونماء ہوتے ہیں اسطرح اس حوالے سے عوامی حلقوں کا وزیراعلی کے پی کے سے مطالبہ ہے کہ خداراہ محکمہ جنگلی حیات کے عملے کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!