میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کیخلاف صحافیوں نے کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف19 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان۔آزادی رائے پر قدغن لگانے۔والوں کے خلاف جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ایبٹ آباد پریس کلب و ایبٹ آباد یونین ف جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں پہلے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر شہزاد ہ ذوالفقار، سابق صدر افضل بٹ اور دیگر نے کہاکہ صحافیوں کو پابندیوں میں جھٹکا جا رہا ہے۔سینئر صحافیوں کو حق سچ پر مبنی تجزیہ کرنے پر ان کی آواز کو دبایا جا رہا۔اس صورتحال میں ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں سیاسی جماعتوں کو بھی کمزور کیا جا رہا جب تک آزادی رائے نہیں ہو گی تو سب آزادیوں سلب ہو جاتی ہیں یہ جدوجہد میں ہم سب کا کردار اہم ہے۔ہر دور میں صحافیوں نے آزادی سلب کرنے والوں کے آواز اٹھائی۔جو بھی ڈکٹیٹر کا دور بھی آیا تو اس کے خلاف ہم ڈٹ گئے اور سرخرو ہوئے پریس کی آزادی کا مطلب آہین کی بالادستی جمہوریت کی آزادی جوڈیشری۔سیاسی جماعتوں کی آزادی کے لئے کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ہماری زبانیں بند کر دی ہیں لیکن اجتماعی مفاد کی خاطر لانگ مارچ رنگ لائے گا۔ شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ آج کی ہماری تحریک میں ہے بلکہ سول سوسائٹی کی تحریک ہے ہم ان کی لڑی ہم لڑ رہے ہیں آج تمام صحافیوں کی تنظیمیں یکجا ہیں۔ حکومت کو خبردار کیا ہے تھا کا صحافیوں کا معاشی قتل بند کیا جائے مالکان کے ساتھ ہمیں بٹھا کر معاملات حل کریں لیکن ایس نہیں ہوا ہے۔اس حق کو حاصل کرنا ہے۔ صافیوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ سینئر صافیوں کو قابو کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہماری تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!