ایبٹ آباد میں باکسنگ کا ٹورنامنٹ جلد منعقد کیاجائے گا: نیشنل باکسنگ کوچ اورنگزیب خان جدون۔

ایبٹ آباد:نیشنل باکسنگ کوچ اورنگزیب خان جدون نے کہاہے کہ نیشنل باکسنگ کلب نے ہمیشہ صوبائی وقومی سطح پرباکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لیکرصوبے کانام سرفخرسے بلندکیاہے۔ایبٹ آبادمیں تقریبا پچیس سالوں سے باکسنگ کواجاگرکررہیں ہیں۔ ان شاء اللہ جلدہی میچور باکسنگ ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاجائے گا۔ جس میں کوشش ہے کہ تمام اضلاع سے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں شامل کیاجائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔اورنگزیب خان جدون کا کہناتھاکہ ایبٹ آباد میں باکسنگ کابہت بڑا ٹیلنٹ موجود ہے جسکو ہم نکھار رہیں ہیں۔نیشنل باکسنگ کلب نے پہلے بھی نیشنل سطح کے باکسرتیارکیے ہیں اب بھی تیارکررہاہے۔ٹورنامنٹ کے حوالے سے معروف شخصیت سی او سلک بلڈرزاینڈ ڈویلپرزچوہدری اورنگزیب،اکمل خان جدون اوردیگرسیاسی وسماجی شخصیتوں سمیت انتظامیہ کیساتھ مشاورت جاری ہے۔ہمارا مقصد ایبٹ آباد میں باکسنگ کوزندہ کرناہے اوریہ ٹورنامنٹ تاریخی ٹورنامنٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!