لڑکی کے اغواء کے دوران اسکے بھائی کوقتل کرنے والے دوملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ)ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان کی ہدایات پر ضلع میں سنگین مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے متاثرہ خاندانوں کوانصاف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری، اقدام قتل اور اغواء جیسے سنگین مقدمہ میں مفرور دومزیدملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر نے سال 2020 ء میں اغواء اور اقدام قتل جیسے سنگین مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزمان سلیم ولد حکمت زرین اور ظہور اللہ ولد حکمت زرین کوگرفتارکرلیا۔ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر مسماۃ (ش) سکنہ داسو حال کلگان کو زبردستی اغواء کرنے کے بعدمغویہ کے بھائی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔جس پر تھانہ صدرمیں مقدمہ علت نمبر414 جرم 324/365B/458/34PPC درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔دوران تفتیش تھانہ صدر نے ایک سال سے روپوش جاوید ولد حکمت کوگرفتارکرلیا تھا۔ جبکہ باقی دو نامزد مفرور ملزمان سلیم ولد حکمت زرین اور ظہور اللہ ولد حکمت زرین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔جبکہ مغویہ کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کے بعد دارالامان بھیج دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!