ایبٹ آباد‘رمضان المبارک میں تاجروں کی لوٹ مارانتہاء کو پہنچ گئی۔ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ماہ رمضان میں ضلعی انتظامیہ مصنوعی گرانفروشی ختم کرنے میں ناکام،گوشت فروشوں نے خودساختہ نرخ مقرر کرکے لوٹ مار مچار کھی ہے،ہڈی والا گوشت 450اور چربی پر والی بوٹی 650اور خالص گوشت 750 میں فروخت کیا جارہا ہے اور چھوٹا گوشت بھی 12سو کلو تک پہنچ چکا ہے،ایبٹ آباد کے قصاب فروشوں نے انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کر دیا ہے شہریوں نے سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو پورا مہینہ جیل میں رکھنے کا مطالبہ کر دیا ہے،ایبٹ آباد کے چند قصاب فروشوں نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو پاؤں تلے روند دیا ہے،ماہ رمضان میں سرکاری نرخ کے بجائے خود ساختہ قیمتیں مقرر کرکیغریب عوام کو کند چھری سے ذبح کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،ہڈی والا گوشت 350کے بجائے 450 میں اور بوٹی 500کے بجائے 650اور 750میں فروخت کیا جارہا ہے،جب کہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہے ہے،اسی طرح سستا سرکاری آٹا کا بھی کوٹا کم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ یوٹیلٹی سٹورز کے آگے جمع رہتے ہیں ماہ مبارک میں اشیاء خوردونوش کی خودساختہ قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ہو چکے ہیں،منتخب اراکین اسمبلی بھی گھروں میں دبک کر تماشائی بنے ہوئے ہیں،چیف سیکرٹری کے پی کے اور کمشنر ہزارہ سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!