چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال وایوب میڈیکل کالج کے انتظامی افسران کی تقرریوں کاریکارڈ طلب کرلیا۔

PHC

پشاور: چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقارسیٹھ نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال وایوب میڈیکل کالج کے انتظامی افسران کی تقرریوں کاریکارڈ طلب کرلیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایوب میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر سپورٹس بلال خان جدون جوکہ نان ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کی صدارت کے امیدوار بھی تھے۔ بلال خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو دی جانیوالی درخواست میں مؤقف اختیار کیاکہ ایوب میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹرعمرفاروق، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹراحسن اورنگزیب اور ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی کی تعیناتیاں میرٹ اور قانون کو بالائے طاق رکھ کر کی گئی ہیں۔ ان تقرریوں کیلئے پورے پاکستان سے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے ٹیسٹ انٹرویو کیلئے بلایاگیاتھا، تاہم اندرون خانہ شوکت خانم ہسپتال کے سی ایم او جوکہ بیک وقت ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین بھی ہیں، کی ملی بھگت سے میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ان افسران کو تعینات کیا گیا۔ درخواست کیساتھ تقرریوں کے حوالے سے تمام ثبوت بھی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو ارسال کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے اپنے ایک حکم نامے میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے انتظامی افسران کی تقرریوں کا تمام ریکارڈ دوہفتوں کے اندر پیش کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!