جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کنگروڑہ کی ٹیم نے جیت لیا۔

تناول:جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگروڑہ نے پنڈ کرگو خان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی تقریب کے مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ذرائع کے مطابق جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کنگروڑہ اور پنڈ کرگوخان کی ٹیموں کے درمیان کنگروڑہ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا تھے فائنل میچ آٹھ آٹھ اور پر مشتمل تھا پنڈ کرگوخان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مایوس کن انداز میں اپنی اننگ کا آغاز کیا ابتدائی وکٹیں جلدی جلدی گرتی رہیں تاہم آخری چار بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ اور میں کنگروڑہ کو جیت کے لیئے 117 رنز کا ہدف دیا جوکنگروڑہ نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر آخری اور کی پانچویں گیندپر چھکا لگا کامیابی حاصل کرلی کنگروڑہ نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو پنڈکرگوخان کے بولرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے بے بس نظر اور کھل کر رنز نہ بنا سکے پہلے دو اور میں صرف بارہ رنز بنے دو اوپنرنے نہائیت سمجھداری کے ساتھ بیٹنگ کی وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد وکٹ کے چاروں طرف خوب کھل کے اسٹروکس کھیلے اور مطلوبہ ٹارگٹ ایک گیند قبل حاصل کر لیا۔

کنگروڑہ کی جیت کی خوشی میں آئسکریم والے نے گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں میں مفت آئسکریم بھی تقسیم کی بعد ازاں مہمان خصوصی نے رنر اپ اور ونر ٹیموں نے ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کیئے تقریب سے خطاب میں اسحاق زکریا نے نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا پنڈ کرگوخان اور کنگروڑہ کی ٹیموں کی شاندار کارکردگی پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے بہترین انتظامات کرنے پر کیمٹی کو پانچ نقد انعام سے بھی نوزا تقریب کے اختتام پر گراؤنڈ پاکستان زندہ باد اسحاق زکریا زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!