نیوایئرمجرا پارٹی پر پولیس کا چھاپہ،ایبٹ آباد کی دورقصاؤں سمیت متعددافراد گرفتار۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) نیوایئرمجرا پارٹی پر پولیس کا چھاپہ،ایبٹ آباد کی دورقصاؤں سمیت متعددافراد گرفتار۔پولیس پارٹی پر حملہ اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ سٹی میں دو خواتین سمیت کل سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج۔ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ کی ہدایت پر پولیس اہلکاراکتیس دسمبر کی رات نیو ائیر نائٹ کے سلسلے میں خصوصی گشت پر موجود تھے کہ پولیس کو غازیکوٹ غنی ٹاؤن شپ میں فریدون عرف دونا کے ڈیرے پر مجرے کی اطلاع ملی۔جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فائرنگ،موسیقی کے شور اور نشے میں دھت غل غپاڑے میں مشغول تھے۔پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس پر اسلحہ تان لیا۔جس پر پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے فریدون عرف دونا،ذیشان ولد شفیق سکنہ گوجراں پڑھنہ،سرفراز عرف شہزاد ولد لعل مراد سکنہ خیبر ایجنسی،اعزاز ولد عزیز اللہ باجوڑی سکنہ پشاور اور ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی دو خواتین شمع اور شہلا ساکنان کھڑیاں،سپلائی ایبٹ آباد کو گرفتار کر کے پولیس پارٹی پر قاتلانہ حملہ،مجرا اور دیگر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!