پلاٹ پر ڈرادھمکا کرقبضہ کرنے والا شخص گرفتار۔ مقدمہ درج۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) تھانہ سٹی میں ڈرا دھمکا کرپلاٹ پر قبضہ کرنے پر ایک اور مقدمہ درج، بالاکوٹ کارہائشی رحمت ولد عبدالحمید گرفتار۔ غریب اور مظلوم عوام کے ساتھ زیادتی کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ضلع مانسہرہ میں زمینوں /پلاٹوں /گھروں پر زبردستی قبضہ کرنے اور فراڈ دھوکہ دہی سے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والیافراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔(ڈی پی او مانسہرہ)

لوہار بانڈہ کے رہائشی محمد آصف ولد نواب خان نے ایک تحریری درخواست DPO مانسہرہ کو دی کہ اس نے 27.06.2019 کو ایک کنال کا پلاٹ دارا نمبر 2 میں خریدا تھا اور چاروں جانب پتھر لگا کر نشاندہی کر دی تھی۔بالاکوٹ کے رہائشی شخص رحمت ولد عبدالحمید نے شاورلگاکرمیری زمین پر قبضہ کرلیا ہے اور پلاٹ کی نشاندہی کیلئے لگا گئے 25/26 ٹرالی پتھر بھی اپنے قبضے میں لیلئیے ہیں۔اور اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر پلاٹ کواپنی ملکیت ظاہرکررہاہے۔ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان کی ہدایات پر تھانہ سٹی میں ڈرانے دھمکانے اور زمین پر زبردستی قبضہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم رحمت ولد عبدالحمید کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!