تیرہ سالہ بچی زیادتی کیساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم شاہد گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) تیرہ سالہ بچی کیساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنیوالا درندہ گرفتار۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود موضع پانڈک میں ایک تیرہ سالہ بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کا واقع رونما ہوا۔ جس پر بچی کے والد کی مدعیت میں شاہد ولد عبدالحمید سکنہ نزد دورانی ہاؤس پانڈک کے خلاف زیر دفعہ 376/53CPA مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔واقع کا فوری نوٹس لیتے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ اور تفتیشی افسران کو جلد از جلدملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے ملوث ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا۔پولیس افسران کے مطابق مقدمہ میں میرٹ پر تفتیش کا عمل جاری رکھتے ہوئے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!