منگیتر کو قتل کرانیوالے ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم۔

prison, arrested, police, lockup

ملزم کو قید کیساتھ ساتھ 4لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کے جرم میں دو سال قید 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزادی گئی۔
2020 کو نزاکت خان ولد غلام مسکین سکنہ پہلیالہ نے پستول سے فائرنگ کر کے اپنی منگیتر مسماۃ (ر) کو قتل کر دیا۔
غازی(وائس آف ہزارہ)ایڈیشنل سیشن جج غازی واجد علی نے قتل کے مقدمہ میں ملزم کو منگیتر کے قتل کے جرم میں عمر قید با مشقت اور 4لاکھ روپے حر جانے جبکہ بلا لائسنس اسلحہ کے جرم میں 2 سال قید بامشقت اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق 05 جولائی 2020 ء کو تھانہ غازی میں تحصیل غازی میں ایف آئی آر علت نمبر 387 زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان درج کروائی گئی کہ نزاکت خان ولد غلام مسکین ساکن پاپیالہ نے پستول کی فائرنگ سے اپنی منگیتر مسماۃ (ک) دختر بنارس خان سکنہ خیر باڑہ کو قتل کر دیا دوران تفتیش انسپکٹر نازک خان سے ملزم کو گرفتار آلہ قتل بر آمد کیا جسکے بعد ملزم نزاکت پر بلا لائسنس اسلحہ کی الگ ایف آئی آرزیر دفعہ 15-AA خیبر پختون خواہ آرم ایکٹ مرتب ہوئی مقدمہ کے چالان 15AA/302PPC واجد علی ایڈیشنل سیشن جج غازی کی عدالت میں پیش کیے گئے استغاثہ کی جانب سے اجمل خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ملزم کی جانب سے خواجہ فرقان فیصل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے پیروی مقدمہ کی اور سماعت مکمل ہونے پر واجد علی ایڈیشنل سیشن جج غازی ضلع ہری پور نے تمام تر ثبوتوں اور شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم نزاکت علی کو اسکی منگیتر کا قاتل قرار دیتے ہوئے عمر قید بامشقت اور چار لاکھ روپے جرمانہ اور جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید جبکہ بلالائسنس اسلحہ رکھنے کے جرم میں دو سال قید بامشقت اور دس ہزار روپے جرمانہ اور جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید تین ماہ قید سزا کا فیصلہ سنادیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!