کورونا وائرس میں مبتلاء چارپولیس اہلکاروں سمیت چودہ مریض صحت یاب ہوکرگھروں کو روانہ۔

ایبٹ آباد:کرونا وائرس میں مبتلاء ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میں زیر علاج چودہ مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ پانچ مریض جن میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ایبٹ آباد میں اب تک تیس افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ پانچ افراد کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں تین افراد ایبٹ آباد اور دو اسلام آباد کے ہسپتال میں جاں بحق ہوئے ہیں اور اس وائرس میں اب تک71کے قریب افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور زیر علاج مریضوں کوآئندہ چند روز میں ہسپتالوں سے فارغ کر کے گھر بھیج دیا جائے گا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ملاچھ کے رہائشیوں سمیت محمد پرویز ولد علی زمان، یاسر حسین ولد انور شاہ، محمد شیراز ولد عبد الغفور، محمد جمیل ولد محمد پرویز،عاصم عباسی ولد اورنگزیب، عبد الوحید ولد محمد اسلم، گلزیب ولد علی زمان، امجد پرویز ولد محمد پرویز، عبید ولد امانت علی، ناہیدہ بی بی دختر امانت علی، تسلیم بی بی دختر جہانزیب، نسرین بی بی زوجہ محمد پرویز شامل ہیں مذکورہ افراد کو چودہ روز قبل کرونا وائرس مثبت آنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا اور اس میں زیادہ تر مریض ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور اس خاندان میں وائرس پرویز نامی شخص سے منتقل ہوا تھا جو دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں نیپال سے واپس آیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!