بے خیالی میں مری روڈکراس کرنیوالا عدیل دوگاڑیوں کی ٹکرسے جاں بحق۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)بے خیالی میں مری روڈکراس کرنیوالا عدیل دوگاڑیوں کی ٹکرسے جاں بحق۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ منگل کے روز نملی میرا کا رہائشی عدیل صدیق ولد محمد صدیق بے خیالی میں مری روڈ کراس کررہاتھاکہ اچانک مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار سوزکی ٹریلہ نمبری Ris 7073 نے اُسے ٹکرمار کرسڑک کی دوسری جانب پھینک دیا۔ جہاں سے گزرنے والی دوسری سوزوکی گاڑی کے نیچے آکر کچل جانے سے عدیل شدیدزخمی ہوگیا۔ عدیل کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔کینٹ پولیس نے سوزکی ٹریلہ ڈرائیور انس ولد صدیق ساکنہ موئری بٹنگی کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف زیرِ دفعہ 320,279 کے مقدمہ درج کر لیا۔واضح رہے کہ عدیل ایک انتہائی اچھا انسان تھا اور اس کی موت کی خبرسنتے ہی بہت سے لوگ غمزدہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!