عمر ایوب خان نے ہری پور میں اپنی کاردگی بتا دی۔ الیکشن میں ہم اپنی پرفارمس کے نام۔پر ووٹ لینے جا رہے ہیں: عمر ایوب خان۔

ہری پور (وائس آف ہزارہ) سابق وفاقی وزیر و مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے اپنے آفس میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھاری کس سے حویلیاں تک روڈ کی از سر نو تعمیر کی منظوری کے بعد کام شروع ہو جا چکا ہے۔ ٹیلی فون انڈسٹری آف پاکستان کو چلانے کے لیے 6 ارب،اور پنشنر کے لیے 5 ارب، ڈیجیٹل سٹی، آئی ٹی سیکٹرز میں ہزاروں کے حساب سے نوکریاں کا منصوبہ بنایا گیا۔ 13 ارب روپے کی لاگت سے کلنجر،دارتیاں، ڈور پار علاقہ، پنڈ ہاشم خان، غازی، سری کوٹ، میں گیس پائپ لائن۔بچھائی گئی۔ کھلابٹ ٹاون شپ اور کانگرہ میں 7 کروڑ سے روڈ کی تکمیل کا کام شروع ہے۔اسلام اباد طرز کی ترقیاتی کاموں جیسی پلانگ ہری پور میں کی جاری ہے۔عمر ایوب خان نے کہا کہ کھلابٹ کی عوام کے لیے 100 کنال زمین قبرستان کے لیے واپڈا سے ایکوائر کروائی گئی۔جسکی مالیت 1 ارب سے بھی زیادہ بنتی ہے۔وزیر اعلی کے پی سے ڈی ایچ کیو کے کو 500 بیڈوں کی منظوری۔ ٹائپ A ہسپتال کی منظوری۔ بھروسہ ڈیم، بیٹ گلی روڈ،امازئی روڈ ایشین ڈویلپمنٹ کیتحت سکیم ڈالی گئی ہیں۔ الیکشن میں ہم اپنی پرفارمس کے نام۔پر ووٹ لینے جا رہے ہیں۔ پاکستان بھر میں ہونیوالے بائی الیکشن میں ہر جگہ پی ٹی آئی جیتی ہے۔ پورے پاکستان میں بچوں اور جوانوں مین تحریک انصاف بہت زیادہ مقبول ہے۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے واضح الفاظ میں الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔ جس کے بعد پشاور ہائی کورٹ کا بھی یہی فیصلہ ہو گا۔ جس کے بعد ملک جنرل الیکشن کی جانب جا رہا ہے۔ملک میں ڈالر کی کمی کی وجہ سے ڈالر انتہائی اونچی اڑان پر ہے مزید مہنگا ہو گا۔جس کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گا اور ملک میں بدترین مہنگائی ہو گی۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 172250 ووٹ دے کر عوام نے انھیں کامیاب کروایا۔پی ٹی آئی نے جب پہلی دفعہ حکومت سنبھالی تو ہم نے اپنی بھرپور کوشش اور محنت سے مشکل سے معیشت کو سنبھالا۔ گرمیوں میں 14 گھنٹوں تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ ملک میں پٹرول کے ذخائر ختم ہو چکے ہیں۔ پٹرول پمپس پر اپ کو پٹرول نہیں مل رہا۔جب ملک میں قومی اسمبلی کا الیکشن کروائیں گے تو اس کے ساتھ ہی صوبائی الیکشن کروائے جائیں ایک ہی خرچہ پر دونوں الیکشن ہوں گے۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ بحیثیت وفاقی وزیر توانائی 92 ایل ایس ایس واپڈا ہری پور میں بھرتی کیے۔ جن کا تعلق ہری پور سے ہے۔ اس سے قبل کسی ٹیسٹنگ ایجنسی نے گڑبڑ کر کے ایک ہی علاقے کے لوگوں کو اوپر لایا۔ جب ہمارے علم میں بات آئی تو ہم نیوہ کینسل کروا کر دوبارہ پراسیس کروایا۔عمر ایوب خان نے کہا کہ انشائاللہ عوام کی مدد اور تعاون سے کامیاب ھو کر ترقی کا سفر جاری رکھیں گے اور عوام کے مسائیل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔کیوں کہ ھم زبانی دعووں اور اخباری بیانات کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!