اہلیان تھیسی نے آزاد امیدوار یوتھ کونسلر ملک قدیر اعوان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

حویلیاں /سجی کوٹ(وائس آف ہزارہ) بلدیاتی انتخابات ویلج کونسل ناڑہ گاؤں تھیسی میں نذر محمد اعوان، زرداد اعوان ملک وحید اعوان کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس سینکڑوں افراد کی شرکت، اہلیان تھیسی نے آزاد امیدوار یوتھ کونسلر ملک قدیر اعوان کے حق میں فیصلہ سنا دیا، جنرل کونسل کی ووٹ کا اعلان 22 مارچ کو ایک اور مشاورتی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔گزشتہ روز تحصیل حویلیاں ویلج کونسل ناڑہ کے گاؤں تھیسی میں نذر محمد اعوان، زرداد اعوان اور ملک وحید اعوان کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملک گلفراز، صدیق، سلطان اعوان، تاج محمد اعوان، وسیم اعوان، حیدر زمان اعوان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اہلیان علاقہ نے یوتھ کونسلر وی سی ناڑہ ملک قدیر اعوان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر نذر محمد اعوان نے اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا گاؤں کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نوجوان اور پڑھی لکھی قیادت کی ضرورت تھی اس لیے ملک قدیر اعوان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور 31 مارچ کو ووٹ کی پرچی کے زریعے کامیاب بنائیں گے، اس موقع پر زرداد اعوان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بلدیاتی نمائندوں نے ہمارے مسائل ہل نہیں کئے جس کی وجہ سے علاقہ کئی مسائل کا شکار ہے جن کو فوری طور پر حل کرنا ناگزیر ہے اور ملک قدیر اعوان کو ووٹ کے زریعے کامیاب بنائیں گے تا کہ عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہو سکیں اسی دوران دیگر مقررین اوع اہلیان علاقہ کا کہنا تھا ہمارا بھرپور تعاون نوجوان یوتھ کونسلر ملک قدیر اعوان کے ساتھ ہے اور امید کرتے ہیں کہ ملک قدیر کامیابی کے بعد گاؤں تھیسی کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے اور انھیں حل کروانے کی بھرکوشش کریں گء جو اس سے پلہے کسی نے کوئی خاص توجہ نہیں دی، اسی دوران نذد محمد اعوان، زرداد اعوان اور دیگر نے اعلان کیا کہ جنرل کونسلر کی ووٹ کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہم سب ایک مٹھی کی مانند ہیں اور 22 مارچ کو ایک اور اہم مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا جس میں اہلیان علاقہ کے ساتھ مشاورت کے بعد جنرل کونسلر کی ووٹ اور کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!