مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) مانسہرہ ڈی پی او مانسہرہ ظہور با بر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر سود دھندہ کرنے والے افراد کے خلاف گھیراتنگ کر دیا گیا پولیس تھانہ خاکی نے ایکشن لیتے ہوئے تین ملزمان جہانگیر ولد سید نظیر عابد ولد محمد حنیف ساکنان خا کی اور محمد سرفراز ولد نجوسکنہ ہری پور کو گرفتار کر کے سودا ایک مقدمہ درج کرلیا ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے سودا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ نا قابل ضمانت ہے اور اس دفعہ کے تحت دس سال قید با مشقت اور جرمانے کی سزا ہے انتہائی مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے تیرہ تھانوں کو فی الفور سودی عناصر کی لسٹیں مرتب کر کے ان کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دے دیا ہے اور ضلع کے تیرہ پولیس اسٹیشنوں نے سود مافیا قبضہ مافیا منشیات فروش، چوری ڈکیتی راہزنی کے مرتکب ملزمان کے خلاف کرک ڈاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔
