قوم رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) بڑھتی ہوئی مہنگائی و چوری اور ڈکتیاں ملازمین سے بے رخی تبدیلی سرکار کا جنازہ نکل گیا۔قوم رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔

مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا سے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے وزراء و مشیران کے لیے اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے والے ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران صرف خانہ پوری تک محدود ہیں آج طلبہ استائذ کرام، غریب محنت کش طبقہ دیگر ملازمین ملک کے طویل عرض میں سراپا احتجاج ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

آج سفید پوش شہری کا زندگی گزرانا کسی عذاب سے کم نہیں ہے اشیاء خوردنوش کی قمیتں دنوں میں کئی بار بڑھائی جاری ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے انھوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 75سالوں کی ناکام ترین حکومت جبری مسلط کی گئی ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے انھوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران قوم کی حالت زار پر ترس کھائیں احتراماً رمضان المبارک میں اشیاء خوردنوش کی قمیتں کم ترین سطح پر لاکر قوم کو ریلیف دے کر اپنے وعدوں کی تکمیل کریں بصورت دیگر عوامی صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!