ٹھنڈیانی رینج سے قیمتی لکڑی سے بھراٹرک محکمہ جنگلات نے پکڑلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ٹھنڈیانی کے علاقے سَتّو بلاک سَملی ڈھیری سے محکمہ جنگلات کے پٹرولنگ اسکوارڈ کی کاروائی لاکھوں روپے کی غیر قانونی قیمتی لکڑی سے بھراٹرک پکڑ کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق اس علاقے میں عرصہ دراز سے ٹمبر مافیا سرگرم تھی جس پر گزشتہ روز ڈی ایف او شہریار نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ نگرانی کرکے علاقہ کے معروف ٹمبر مافیا کو قیمتی لکڑی سمیت دھر لیا جس پر عوامی حلقوں نے محکمہ جنگلات کی اس کاروائی کو سہراتے ہوا کہا کہ ایسی مزید کاروائیاں ہونی چائیں تاکہ قیمتی درختوں کو بچایا جا سکے ضرورت اس امر کی ہے کہ صحت افزا مقام ٹھنڈیانی کے قیمتی جنگلات کو محکمہ ہر صورت ٹمبر مافیا سے محفوظ کرے واضع رہے کہ انہی سرسبز گھنے جنگلات کی بدولت ہر سال بڑے پیمانے پرسیاح یہاں کارُخ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!