مانگل میں تیزرفتار مزدا کی ٹکرسے دوموٹرسائیکل سوار جاں بحق۔

ایبٹ آباد: مانگل میں تیزرفتار مزدا کی ٹکرسے دوموٹرسائیکل سوار جاں بحق۔ ڈرائیور گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ہفتہ کی شام گوجری سے تعلق رکھنے والا سعد تنویر ولد محمد تنویرایک نامعلوم نوجوان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سفر کر رہاتھاکہ مانگل کے قریب ایک تیز رفتار مزدا ٹرک نے دونوں کو بری طرح کچل کر مار ڈالا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ تاہم بعد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور ملک ولد علی شاہ اور رئیس ولد وکیل ساکنان چنار منڈی مانسہرہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے نوجوانوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیں۔ تھانہ مانگل میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!