گزشتہ روز محمد فیضان نے صبح دکان کھولی تو اچانک ایک 20 سالہ نوجوان نے اس کی کنپٹی پر پستول رکھ کر رقم اور موبائل لے گیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) قلند ر آبا دارد ونگر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو دوکاندار سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔ اس بارے میں لٹنے والے دوکاندار محمد فیضان نے بتایا کہ جمعے کے روز صبح دکان کھولی تو اچانک ایک میں چھپیں سالہ نوجوان نے دکان میں داخل ہو کر میری کنپٹی پر پستول رکھ لیا اور پاس موجو دسب پیسے اور موبائل فون حوالے کرنے کو کہا میں نے اپنے پاس موجود تمام نقدر تم جو پندرہ میں ہزار روپے کے لگ بھگ تھی نکال کر اس کے حوالے کی ساتھ ہی اپنا فون بھی اس کے حوالے کیا۔ ڈاکو باہر نکلا تو دکان کا شریچے کر کے باہر سے بند کر دیا اور خود باہر کھڑے سفید رنگ کے کیری ڈبہ میں بازار کی طرف بھاگ نکلا میں نے اس کے جانے کے بعد جب شٹر اور پر کر کے دیکھ تو باہر کوئی نہیں تھا۔ واقعہ کی رپورٹ تھانہ مانگل میں درج کروادی گئی ہے۔ متاثرہ دوکاندار نے بتایا کہ ڈاکو اردو میں بات کر رہا تھا اسلحہ کی نوک پر سرعام لوٹنے کی واردات نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور مقامی شہریوں نے پولیس افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی وارداتوں کی روک تھام کی جائے۔
پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ ہونے اور ٹیکس کی مد میں کروڑوں کے نقصان پرنئی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) مالی خسارے کے باعث خانہ کاشت پر عائد پابندی ختم کرنیکی سفارشات نگراں صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں۔ سابق دور حکومت میں خانہ کاشت پر پابندی عائد کی گئی تھی […]