ڈی آئی جی ہزارہ کا شیروان کا دورہ: قبضہ مافیا، منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیازنے تھانہ شیروان ایبٹ آباد کا دورہ،دورہ کے موقع پر ڈی آئی جی نے تھانہ شیروان عمارت کی کامعائنہ کیااور معززین علاقہ سے ملاقات کی۔ تھانہ شیروان پہنچنے پر ڈی آر سی شیروان کے عہدیداران اور معززین علاقہ نے ڈی آئی جی ہزارہ کا استقبال کیا۔ڈی آئی جی ہزارہ نے تھانہ کی عمارت اور تھانہ کے مختلف شعبہ جات اور رہائشی عمارات کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شیروان نے ڈی آئی جی ہزارہ کو ر علاقہ کے حدود و مضافات، جرائم کی شرح اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے تھانہ ایس ایچ او اور دیگر سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں قیام امن اور جرائم کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں، شیروان دیہی علاقہ ہے اس لیے یہاں پولیس گشت کو بڑھایا جائے منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ اور قبضہ مافیاکیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، تھانہ میں آنے والے سائلین کی التجا کو بہتر انداز سے سنا جائے اور بروقت قانونی مدد کی جائے۔

دوران ڈیوٹی خصوصاً دوران گشت پولیس ڈسپلن کا خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی آر سی شیروان کے عہدیداران و دیگر معززین علاقہ سے بھی ملاقات کی انہوں نے ڈی آئی جی ہزارہ کو شیروان آمد پر خوش آمدید کہا اور ڈی آر سی شیروان اور تھانہ شیروان کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اور اپنے گزارشات پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے معززین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ سن کر انتہائی خوشی محسوس ہوئی ہے شیروان اور مضافات کے لوگ پولیس کے ساتھ ہر موقع پر تعاون کرتے ہیں، آپ لوگوں کا اپنی پولیس کے ساتھ تعاون علاقہ کی فضاء کو خوشگوار رکھنے،قیام امن اور جرائم کے خاتمے کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ اور امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔میری کوشش ہے کہ شیروان تھانہ میں نفری کی تعداد کو بڑھایا جائے تاکہ علاقہ میں امن قائم رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر سی بھرپور انداز میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے لوگوں کی سہولت کیلئے ڈی آر سی کو مزید فعال کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہی انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!