گرلزہاسٹل کے قریب زخمی حالت میں ملنے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق۔

ایبٹ آباد: تھانہ کینٹ کی حدود سربن چوک کے قریب سے بیرنگلی جھافر کا رہائشی نوجوان شدید زخمی حالت میں ملا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے ورثاء کی درخواست پر مذکورہ متوفی کا پوسٹمارٹم کرو اکر نعش ورثاء کے حوالے کر دی اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔سربن چوک کے قریب گرلز ڈگری کالج کے ہاسٹل کے قریب سے بیرنگلی جھافر کے رہائشی ابرار ولد طاہر کو ریسکیو1122نے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریفر کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تور گیا متوفی کے ورثاء کی درخواست پر ڈی ایچ کیو پولیس چوکی نے متوفی کا پوسٹمارٹم کروا کر نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کے سر، بازو اور ٹانگوں سمیت جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں تھیں اور ان کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ ورثاء کے مطابق مذکورہ نوجوان کو کبھی کبھی مرگی کے دورے پڑتے تھے۔حادثے کی وجہ جاننے کیلئے174کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!