پیشہ ور بھکاریوں کے منظم گروہ کے خلاف گرینڈ آپریشن 15 گرفتار مقدمات قائم جیل روانہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس نے ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے منظم گروہوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے اس دوران ایبٹ آباد کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے 15 مرد و خواتین پیشہ وربھکاریوں اور منظم بھکاری گروہ چلانے والوں کو جیل روانہ کیا گیا ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران تھانہ کینٹ کی حدود سے 03 تھانہ نواں شہر کی حدود سے 04، تھانہ حویلیاں کی حدود سے سرغنہ سمیت 5 بھکاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں تھانہ میرپور نے 04 بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 13 وی آر سی ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے۔ جبکہ ہوٹلوں میں رہائش پزیر بھکاریوں کے خلاف آج رات بھی آپریشن جاری رہے گا۔ ضلعی پولیس سربراہ نے جملہ ایس ایچ اوز کو پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں ہیں ان کا کہنا تھا پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی شہریوں کو بے جاء تنگ کرنے اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!