ایبٹ آباد:زمین کے تنازعہ پرچچانے حقیقی بھتیجے کو گولیاں مار کرقتل کردیا۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان)تھانہ بگنوتر کی حدود نچھراٹ میں زمین تنازعہ پر چچا نے گولیاں مارکربھتیجے کوقتل کردیا۔ملزم فرار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے بگنوتر کے رہائشی دو سکے بھائیوں نواز ولد زین خان اور شکور ولد زین خان درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر گزشتہ روز دونوں کے درمیان زمیں تنازعہ شدد اختیار کر گیا اور دونوں گروپوں کے درمیان گالم گلوچ شروع ہو گئی۔

اسی دوران نواز ولد زین خان نے اپنے بیٹے وقاص ولد نواز کے ہمراہ مل کر اپنے بھتیجے فہد ولد شکور پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہو گئیفائرنگ کے باعث فہد ولد شکور گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی لوگوں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد منتقل کیا جہاں فہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اطلاع ملتی ہیں ایس ایچ او تھانہ بگنوتر علی خان بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچائے جہاں نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

تھانہ بگنوتر میں ملزمان باپ بیٹے نواز ولد زین خان،وقاص ولد نواز کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بگنوتر علی خان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں انشائاللہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!